تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:28

پشاور دھماکا، الطاف حسین کا ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار، لواحقین سے تعزیت

جیو نیوز - لندن … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور کے متنی بازار میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق الطاف حسین نے کہاہے کہ متنی بازار دھماکا دہشت گردوں کی جانب سے ملک کو عدم استحکام کی صورتحال سے دوچار کرنے کی سازش ہے۔ الطاف حسین نے واقعے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل سمیت زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.