تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:51

کراچی:عباس ٹاؤن دھماکے سے جاں بحق افرادکاچہلم

جیو نیوز - کراچی… سانحہ عباس ٹاؤ ن میں جاں بحق ہونے والے افراد کا چہلم ابوالحسن اصفہانی روڈ پر منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔اس موقع پر علماء اور سیاسی رہنماؤ ں نے دہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچانے کامطالبہ کیا۔ علماء نے شیعہ اور سنی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔ چہلم کی تقریب میں علامہ ساجد علی نقوی، مفتی منیب الرحمن، مولانا اصغر درس،شہنشاہ حسین نقوی، مرزا یوسف سمیت کئی علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر کئی سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے دہشتگردی کے اس واقعہ کی پر زور مذمت کی اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیا۔ علما کا کہنا تھا کہ سانحہ عباس ٹاؤ ن میں شیعہ سنی دونوں کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے، دونوں فرقوں کو آپس میں لڑانے کی سازش ناکام ہو گئی۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا نشانہ کوئی بھی بنے، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ علامہ ساجد نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ عباس ٹاوٴن کے متاثرین کو فوری طور پر اعلان کردہ معاوضے ادا کئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.