تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:14

کراچی:کنواری کالونی آپریشن ،6 گرفتار، 31 ہتھیار برآمد

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے بعد 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی میں 31 ہتھیار برآمد ہوئے۔رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔ٹارگیٹڈ آپریشن میں 800 سے زائد اہل کاروں نے حصہ لیا جن میں کمانڈو اورخواتین اہل کار بھی شامل تھیں۔کارروائی میں 31 ہتھیار برآمد کرکے 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.