تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:44

دوہری شہریت کیس: غلام مجتبیٰ کھرل کے سر ٹیفکیٹ کی جلد تصدیق کا حکم

جیو نیوز - اسلام آباد … سپریم کورٹ نے سیکریٹری خارجہ کو ہدایت کہ ہے کہ وہ سابق رکن قومی اسمبلی رائے غلام مجتبیٰ کھرل کی دوہری شہریت ترک کرنے سے متعلق سرٹی فکیٹ کی جلد از جلد تصدیق کرائیں۔ رائے غلام مجتبیٰ کھرل کی دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے سیکریٹری خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ رائے غلام مجتبیٰ کھرل کی دوہری شہریت ترک کرنے سے متعلق سرٹی فکیٹ کی جلد از جلد تصدیق کرائیں۔ غلام مجتبیٰ کھرل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موٴکل نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ ترک کردیا ہے، جس پر درخواست گزار محمو د اختر نقوی نے کہا کہ غلام مجتبیٰ کھرل نے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ ترک نہیں کیا بلکہ ان کے کاغذات نامزدگی ہی مسترد ہوچکے ہیں۔ کیس کی سماعت 30 اپریل کوکی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.