تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:54

فاٹا سیکریٹریٹ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات پر حکم امتناع خارج

جیو نیوز - پشاور … پشاور ہائیکورٹ نے فاٹا سیکریٹریٹ میں ڈیڑھ ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کیخلاف حکم امتناع خارج کرتے ہوئے ایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ فاٹا سیکریٹریٹ میں ڈیڑھ ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس کی سماعت پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جسے ہاتھ ڈالو، وہ کہتا ہے مجھ سے کچھ نہ پوچھا جائے۔ وزارت سیفران نے مختلف منصوبوں کیلئے فاٹا سیکریٹریٹ کو تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈ جاری کئے تھے۔ فنڈمیں خوردبرد کے الزام پر ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے فاٹا سیکریٹریٹ حکام اور تمام پولیٹیکل ایجنٹوں سے ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.