تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:44

وزیرستان میں ڈرون حملوں کی مذمت، امریکا حملے بند کرے، دفتر خارجہ

جیو نیوز - اسلام آباد … پاکستان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی یک طرفہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ان کے ملکی استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کی پوزیشن واضح ہے کہ یہ حملے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کے خلاف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.