15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:44
تحریک انصاف نے میوزیکل چیئر کا کلچر تبدیل کیا، عمران خان
جیو نیوز - اسلام آباد … عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے میوزیکل چیئر کا کلچر تبدیل کیا، پاکستان میں نظریئے کی سیاست 85 کے بعد ختم ہوگئی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے 80 فیصد امیدوار پہلے کبھی اسمبلی میں نہیں رہے، 35 فیصد سے زیادہ ٹکٹ 40 سال سے کم عمر افراد کو دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے لوگ آکر تبدیلی نہیں لاسکتے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر کسی لیڈر کے رشتے دار کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 25 سال میں کوئی ادارہ ٹھیک نہیں کیا گیا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) آخر تک بلوچستان میں اکٹھے رہے، آئندہ انتخابات دلچسپ ترین ہوں گے۔