تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:4

پشاور: تیز آندھی اور بارش، گرمی کی شدت میں کمی

جیو نیوز - پشاور … پشاور میں تیز آندھی اور بارش سے گرمی کا زور عارضی طور پر ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات نے یہ سلسلہ رات دیر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ پشاور میں پیر کی شام تیز آندھی چلی اور بارش ہوئی، جس کے بعد شہر میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آندھی 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی، وسطی اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی آندھی اور بارش وقفے وقفے سے جاری ہے اور یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کل صبح پشاور سمیت وسطی اور بالائی خیبرپختونخوا میں موسم صاف ہونے کی پیش گوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.