تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:14

سینیٹ کمیٹی: گلگت بلتستان میں ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے

جیو نیوز - اسلام آباد … سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان 45 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بین الاقوامی کمپنیز کو سرمائے کے تحفظ کی ٹھوس ضمانت اور علاقے کو قومی گرڈ سے منسلک کرنا ہوگا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ، کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس سینیٹر حاجی محمدعدیل کی زیر صدارت ہوا۔ سیکریٹری امور کشمیر کامران قریشی اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سجاد سلیم نے بریفنگ دی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ گلگت بلتستان قومی گرڈ سے منسلک نہیں، علاقے میں پن بجلی کے کئی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 60 میگا واٹ کے 4 منصوبوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔ حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا، بونجی اور داسو ڈیم کی تعمیر کی فوری ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.