تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:24

عام انتخابات : آئی جی سندھ نے تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں

جیو نیوز - کراچی … آئی جی سندھ نے عام انتخابات کے پیش نظر صوبہ بھر کے تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے صوبہ بھر میں پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم جاری کیاہے اور اس حوالے سے تمام ملازمین کو اپنی متعلقہ رینج، زونز، ڈسٹرکٹ اور یونٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ الیکشن سے قبل اور الیکشن ہونے تک غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کا حصہ ہے جبکہ صوبہ بھر میں بھی پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.