15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:34
رپیڈ بس کی طرح رپیڈ ایجوکیشن سسٹم لائیں گے، شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور … مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ انتخابات کے بعد قوم کی خدمت کا موقع ملا تو شرح خواندگی 85 فیصدتک بڑھائی جائے گی، رپیڈ بس کی طرح رپیڈ ایجوکیشن سسٹم لائیں گے۔ لاہور سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے پاس وعدوں اور دعووٴں کے سوا کچھ نہیں، سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے عوامی مسائل کا احساس نہیں کرسکتے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ڈینگی، سیلاب، لوڈشیڈنگ اور مصیبت کی ہر گھڑی میں ہم عوام کے ساتھ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرح خواندگی بڑھانے کے علاوہ ہر ضلع میں 2 دانش اسکول بھی قائم کئے جائیں گے۔