15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:44
ملکی خود مختاری کو نقصان پہنچانے والے کس منہ سے ووٹ مانگتے ہیں، سراج الحق
جیو نیوز - خیبر ایجنسی … جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 5 سال تک اقتدار کے مزے لوٹنے والے جماعتوں نے ملکی خود مختاری کو شدید نقصان پہنچایا، اب کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے لنڈی کوتل میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادیوں نے ملک کو عالمی سطح پر تنہا کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے عوام کو بدامنی، دہشت گردی، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے تحائف دیئے اب کس منہ پر سابق حکمران ان عوام سے ووٹ مانگتے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ اب پاکستان میں بھی مصر، ترکی اور تیونس جیسے انقلابات بر پا ہوگا، تاہم جو بھی تبدیلی آئے گی وہ ووٹ کے ذریعے آئے گی۔