15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:54
حیدر آباد : حالی روڈ پر کچرا کنڈی میں دھماکا، 3 بچے زخمی
جیو نیوز - حیدر آباد … حیدر آباد کے علاقے حالی روڈ پر کچرا کنڈی میں دھماکے سے 3 بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حیدر آبا دکے علاقے حالی روڈ پر کچرا کنڈی دھماکا ہوگیا، دھماکا دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 3 بچے زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔