16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:44
الیکشن کمیشن نے دفاتر میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی
جیو نیوز - اسلام آباد… الیکشن کمیشن کے دفاتر میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ،یہ پابندی پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے جا ری کئے جانے والے ایک اعلامیہ میں عاید کی گئی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں دھمکی دی گئی ہے کہ میڈیا کو کوئی بھی خبر دینے والے افسر کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن کے تمام افسران کو میڈیا سے بات چیت نہیں کریں گے ، میڈیا کو موبائل یا ای میل کے ذریعے معلومات دینے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔