تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:15

کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ،مہم موخر کردی گئی

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں تین لیڈی ورکز زخمی ہو گئیں۔سندھ محکمہ صحت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرانسداد پولیو مہم موخر کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں پولیو ٹیم پولیو کے قطرے پلانے کے لئے علاقے میں پہنچی اسی دوران ٹیم پر نا معلوم مسلح افرادنے فائرنگ کر دی اس بھگدڑ میں 3 لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہو گئیں۔بلدیہ ٹاوٴن میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سندھ محکمہ صحت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرانسداد پولیو مہم موخر کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.