16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:55
انتخابات 11 مئی کو ہی ہونے چاہئیں،فاروق نائیک
جیو نیوز - اسلام آباد…سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ انتخابات 11 مئی کو ہی ہونا چاہئیں، ورنہ جمہوریت ٹریک سے اتر جائے گی۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ عام انتخابات وقت پر نہ ہوئے تو یہ جمہوریت کا نقصان اور ملک دشمنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے راجہ پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی منظور ہو جا ئیں گے اور وہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔