تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:5

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ،ماش خیل میں9افرادجاں بحق

جیو نیوز - کراچی…کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے سے پاک ایران سرحدی علاقے ماش خیل میں 9افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ کراچی کے علاقے لیاری اور کھارا در میں دو عمارتوں کے کچھ حصے گر گئے، جس سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلے کامرکز پاک ایران سرحد تھا اور اس کی شدت سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ملک کے مختلف حصوں میں زلزلہ کراچی ، کوئٹہ ، پشاور ، اسلام آباد کی عمارتیں لرز اٹھیں ، مختلف جگہوں پر زلزلے کے جھٹکے صاف محسوس کیے گئے ، مختلف کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس سے ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ،کئی جگہوں پر کیمروں نے یہ مناظر محفوظ کرلیے ،جیو نیوز نے معمول کے مطابق یہ خبر بھی بریک کی ، زلزلے کا سنتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ، اور دعاؤں پڑھنے لگے ، کراچی کے علاقے لیاری اور کھارادر میں دو عمارتوں کے حصے گر گئے جس سے 5افراد زخمی ہوئے۔ قلات ، چمن ، پشین ، زیارت ، ہرنائی ، سبی ، بولان ، خاران ، مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، سندھ کے علاقوں میں کراچی کے علاوہ حیدر آباد ، بدین ، لاڑکانہ ، نواب شاہ ، قمبر شہداد کوٹ اور تھر پارکر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کی لہر پنجاب میں رحیم یار خان ، خانیوال ، ملتان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک ایران سرحد پر بیاسی کلو میٹر گہرائی میں تھا اور زلزلے کی شدت سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی جبکہ ایرانی زلزلہ پیما سنٹر کے مطابق زلزلے کامرکزپاکستانی سرحدسے48کلومیٹردورایرانی شہرسراوان تھا، زلزلے سے بلوچستان کے ضلع واشک علاقے ماش خیل میں نو افراد ہلاک ہوئے ، جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.