اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 5:41

تیونس

تیونس
جمہوریہ تیونس شمالی افریقہ میں واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ 63 ہزار، 6 سو32 مربع میل ہے۔ اس کے مشرق میں مالٹا، مغرب میں الجزائر، شمال میں آسڑیا اور جبوب میں لیبیا واقع ہیں۔ ملک کا آدھے سے زیادہ حصہ صحرا پر مشتمل ہے۔ اس کا شمالی حصہ جنگلات سے اٹا پڑا ہے۔ تیونس ملک کا صدر مقام ہے جو کہ دنیا کے قدیم ترین دارالحکومتوں میں شمار ہوتا ہے۔ مشہور شہروں میں صفاکس، جربا، سوسی، بزرٹا، کیروان، جمامہ، گافسا، گالیں اور ساؤس شامل ہیں۔ صفا کس، بزرٹ اور تیونس کا شمار دنیا کی اہم بندرگاہوں میں ہوتا ہے۔اس کے جزائر میں پہاری بکریاں اور جنگلی خرگوش کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ خوراک سازی، پارچہ بافی، تیل کی مصنوعات، سیاحت و تعمیراتی ساز و سامان اور چمڑا سازی اس کی اہم صنعتیں ہیں۔ یہاں کے غالیچے بہت مشہور ہیں جو اعلیٰ درجے کی اُون سے تیار کیے جاتے ہیں۔ فصلوں میں گندم، کھجوریں، زیتون، سٹرس، شراب، کارک، انگور، پستہ، گرم مصالحہ، سبزیاں اور پھل شامل ہیں۔ تیونس کی ”دغلت لور“ نامی کھجور پورے شمالی افریقہ کی بہترین کھجور مانی جاتی ہے۔ معدنیات میں فاسفیٹ، خام لوہا، زنگ، سیسہ اور تیل اہم ہیں۔ امریکہ، مغربی جرمنی، فرانس ، اٹلی اور پاکستان اس کے اہم تجارتی ساتھی ہیں۔
عربی یہاں کی سرکاری زبان ہے جب کہ فرانسیسی بھی خوب بولی جاتی ہے۔ تیونسی دینار یہاں کی کرنسی ہے۔ اس کی درآمدات میں اشیائے خوردونوش، گاڑیوں کا سامان، معدنیاتی ایندھن اور ایسی ہی دیگر اشیاءشامل ہیں، جب کہ برآمدات میں پیٹرولیم اور اس کی مصنوعات فاسفیٹ، فاسفورک ایسڈ، کھاد، پارچہ جات، مشینری، لونگ کا تیل اور مچھلی سرفہرست ہیں۔
تیونس 20 مارچ 1936ء کو فرانس سے آزاد ہوا۔ 12 نومبر1956ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ اسلامی کانفرنس کا رکن بھی ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
صومالیہالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.