قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت سلیمان علیہ السلام

ان شاءاللہ نہ کہنے کا نتیجہ

حضرت ابوہریرہ? سے روایت ہے کہ نبی? نے فرمایا: ”حضرت سلیمان بن داود علیہما السلام نے فرمایا: ” میں آج ستر خواتین کے پاس جاؤں گا? ہر ایک سے ایک شہسوار پیدا ہوگا جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے گا?“ آپ کے ساتھی نے کہا: ”ان شاءاللہ کہیے!“ آپ نے نہ کہا، چنانچہ ان میں سے صرف ایک خاتون کے ہاں بچہ پیدا ہوا? اس کا بھی جسم آدھا تھا?“ نبی کریم? نے فرمایا: ”اگر آپ ان شاءاللہ کہہ دیتے تو (آپ کی خواہش پوری ہوتی اور بچے پیدا ہوکر جوان ہوتے اور) وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے?“
صحیح البخاری‘ ا?حادیث الا?نبیائ‘ باب قول اللہ تعالی? ?ووھبنا لداود سلیمان....?‘ حدیث: 3424 وصحیح مسلم‘ الا?یمان‘ باب الاستثناءفی الیمین وغیرھا‘ حدیث: 1654
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ? نے فرمایا: ”سلیمان بن داود علیہماالسلام نے فرمایا: ”آج رات میں سو عورتوں کے پاس جاؤں گا? ہر ایک سے ایک لڑکا پیدا ہوگا جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے گا?“ آپ کو ان شاءاللہ کہنا یاد نہ رہا? آپ ان سب کے پاس گئے? ان میں سے کسی کے ہاں بچہ پیدا نہ ہوا? صرف ایک خاتون سے آدھا بچہ پیدا ہوا? نبی کریم? نے فرمایا: ” اگر آپ ان شاءاللہ کہہ دیتے تو آپ کی خواہش پوری ہوجاتی?“
مسند ا?حمد: 275/2 وجامع الترمذی‘ النذور والا?یمان‘ باب ماجاءفی الاستثناءفی الیمین‘ حدیث: 1523
حضرت سلیمان علیہ السلام کو ایک عظیم سلطنت ملی تھی? آپ کا حکم صرف انسانوں پر نہیں بلکہ جنوں، جانوروں اور پرندوں پر بھی چلتا تھا? آپ کو ہر چیز حاصل تھی‘ اس لیے آپ نے فرمایا تھا: ”ہمیں سب کچھ دیا گیا ہے?“ (النمل: 16/27) اور فرمایا: ”اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسا ملک عطا فرما جو میرے سوا کسی کے لائق نہ ہو?“ (ص?: 35) چنانچہ آپ کی دعا قبول ہوئی?
اللہ تعالی? نے آپ کو اجازت دی کہ جسے چاہیں جتنا چاہیں عطا فرمائیں? آپ کا اس بارے میں کوئی محاسبہ نہیں ہوگا? یہ ایک بادشاہ نبی کی شان ہے? ایک عبودیت کی شان رکھنے والا نبی کسی کو وہی کچھ دے گا جس کی اسے اجازت دی جائے گی?
ہمارے نبی حضرت محمد? کو اختیار دیا گیا کہ آپ چاہیں تو شاہانہ شان و شوکت والے نبی بن جائیں اور چاہیں تو [عَب±د] کی شان رکھنے والے نبی بن جائیں? ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم? نے حضرت جبریل علیہ السلام سے مشورہ طلب کیا تو انہوں نے اشارہ فرمایا کہ تواضع اختیار فرمائیے تو آپ نے بندگی کا مقام رکھنے والا نبی بننا پسند فرمایا? اللہ تعالی? نے آپ کی امت میں قیامت تک کے لیے خلافت اور حکومت مقرر فرمادی?
اللہ تعالی? نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو دنیا میں تمام نعمتیں عطا فرمائیں? اس کے علاوہ آپ کو آخرت میں بھی عظیم ثواب، بلند ترین مقام اور عزت و شرف سے سرفراز فرمایا جیسے کہ ارشاد ہے:
”ان کے لیے ہمارے پاس بڑا تقرب ہے اور بہت اچھا ٹھکانا ہے?“ (ص?: 40/38)

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت سلیمان علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.