4 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:42
امریکا کو پاکستان کی امداد جاری رکھنی چاہیے ، جان بوینر
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی کانگریس کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی امداد اور حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ امریکی کانگریس کے اسپیکر جان بوینر نے واشنگٹن میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات القاعدہ کے دہشت گرد نیٹ ورک کو روکنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی امداد روکنے کے حوالے سے کانگریس کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی امداد بند نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اسامہ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو استعمال کرتے پاکستان سے تعلقات کو مضبوط بنانا چاہیے۔ تاہم جان بوینر نے کہا کہ امریکا کو اب پاکستان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کے کردار پر بات کرنی چاہیے۔