4 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:26
اسامہ کی ہلاکت کی تفصیل فراہم کی جائے،اقوام متحدہ
اے آر وائی - جنیوا: انسانی حقوق کے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے نے القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ہیومن رائٹس کونسل کی ہائی کمشنر نیوی پلائی کا کہناہے کہ اسامہ کی ہلاکت کی تفصیلات عالمی ادارے کیلئے معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔
انسانی حقوق کے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے ہیومن رائٹس کونسل کی ہائی کمشنر نیوی پلائی نے جنیوا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن مشکل اور کٹھن تھا۔ پلائی کا کہنا تھا کہ یہ عالمی ادارے کیلئے جاننا لازمی اور معاون ہوگا کہ اسامہ کس طرح ہلاک کیا گیا۔