6 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:9
بغداد: خودکش حملہ،20 سے زائد افراد ہلاک
اے آر وائی - بغداد: عراق کے شہر ہلا میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے میں بیس سے زائد اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہلا شہر میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس ہیڈکوارٹرز سے ٹکرادی۔ حملے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کئی پولیس افسران موقع پر ہلاک ہوگئے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بیس سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔