6 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:42
القاعدہ کا امریکی ریلوے نظام پر حملے کے منصوبے کا انکشاف
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی حکام نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی انٹیلی جنس معلومات سے معلوم ہواہے کہ القاعدہ گیارہ ستمبر کے حملوں کی دسویں برسی کے موقع پر امریکی ٹرینوں اور ماس ٹرانزٹ مراکز پر حملوں کے منصوبے پر غور کررہی تھی۔
امریکی ٹی وی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ سے ملنے والی ڈی وی ڈی، کمپیوٹرز اور دیگر دستاویزات سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ القاعدہ ریلوے لائنز کو خراب کرنے کے منصوبے پر غور کررہی تھی جو ٹرینوں کی پٹریوں سے اترجانے کا سبب بنتی۔ دستاویزات سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ القاعدہ امریکی ماس ٹرانزٹ مراکز پر حملوں کی بھی خواہش رکھتی ہے۔ ایف بی آئی اور امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے مقامی حکومتوں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔