تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:46

ایبٹ آباد آپریشن میں جدید ترین ہیلی کاپٹر استعمال ہوئے

اے آر وائی - نیویارک : امریکی حکام نے کہاہے کہ ایبٹ آباد آپریشن میں ریڈار پر نظر نہ آنے والے جدید ہیلی کاپٹر استعمال کئے گئے، آپریشن کے دوران پہلے اسامہ کے پیغام رساں ابو احمد الکویتی اور بعد میں اسامہ اور دیگر کو ہلاک کیا گیا۔



نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی حکام نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتائی گئی اسامہ آپریشن کی تفصیلات حقائق سے مختلف ہیں۔ حکام نے کہاکہ اسامہ کے پیغام رساں ابو احمد کے ساتھ ایک خاتون بھی ماری گئی۔ تلاشی کے دوران بالآخر اسامہ مل گئےکمانڈوز نے انہیں اس وقت جاں بحق کیا جب ہتھیار تلاش کررہے تھے۔ اس سے پہلے اسامہ کے بیٹے کو سیڑھیوں پر ہلاک کیا گیا۔



حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن میں استعمال کئے گئےہیلی کاپٹر خفیہ ترین تھے۔ جو اس سے پہلے کبھی منظر عام پر نہیں لائے گئےتھے۔ آپریشن میں امریکی کمانڈوز نائٹ اسٹالکرز نے حصہ لیا۔ یہ کمانڈوز فورٹ کیمبیل ریاست کیٹکی میں موجود ہیں اور صدر براک اوباما آج فورٹ جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.