تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:43

امریکہ:ایوان نمائندگان میں پاکستانی امداد روکنے کا بل پیش

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں پاکستان کی امداد کو روکنے کا بل پیش کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بل میں کہا گیا ہے کہ جب تک اومابا انتظامیہ اس بات کی تصدیق نہیں کردیتی کہ پاکستانی حکومت اوباما کی موجودگی سے آگاہ نہیں تھی، پاکستان کو امداد روک دی جائے۔



کانگریس کے رکن ٹیڈ پوئے نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے رواں سال پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کا بل تیار کیا۔ لیکن جب تک پاکستان یہ ثابت نہیں کر دیتا کہ اس نے امریکہ کے نمبر ایک دشمن اسامہ بن لادن کو پناہ نہیں دی۔ انہیں امریکی امداد نہیں ملنی چاہئے۔ اراکین کانگریس ورن بکنن، جان کلبرسن، ایلن ویسٹ بھی پاکستان کو سزا دینے کے حق میں ہیں۔ تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹ کی بڑی تعداد ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھانا چاہتی جس سے امریکی مفادات کو نقصان پہنچے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.