9 مئی 2011
وقت اشاعت: 15:1
امریکہ چین اسٹریٹجک اور معاشی مذاکرات
اے آر وائی - بیجنگ : امریکہ اور چین کے درمیان 10 مئی کو اسٹریجک اور معاشی معاملات پر واشنگھٹن ڈی سی میں مزاکرات ہوں گے۔ امریکہ چین اسٹریٹجک اور معاشی مزاکرات میں امریکہ کی طرف سے سیکرٹری خزانہ ٹم گیتھنر،سیکرٹری اسٹیٹ ہیلری کلنٹن جبکہ چین کی طرف سے نائب وزیر اعظم وانگ کشان اور اسٹیٹ کونسلرڈائی بھنگو شریک ہوں گے۔ اسامہ کے بعد دہشت گردی مخالف جنگ کا نیا منظر نامہ اورمعاشی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔