10 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:45
شام:پرتشدد مظاہرے جاری، 6 فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک
اے آر وائی - دمشق: شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں چھ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت نتعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔
شام کے شہر بانیاس اور حماء میں جھڑپوں کے دوران چھ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ جھڑپوں میں متعدد مظاہرین بھی ہلاک ہوئے۔ سیکورٹی فورسز نے دمشق کے نواحی علاقے تفاس کا محاصرہ کرکے سیکڑوں مظاہرین گرفتار کرلئے۔