11 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:22
اسامہ کے بیٹے عمر بن لادن کی امریکا پر سخت تنقید
اے آر وائی - نیو یارک : اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر بن لادن نے اسامہ کی ہلاکت پر امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئےکہاہے کہ ان کے والد کی ہلاکت عالمی قوانین کے خلاف ورزی ہے، جبکہ لادن خاندان کا کہناہے کہ بن لادن کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا جاناچاہیے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسامہ کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ سابق عراقی صدر صدام حسین کی طرح اسامہ کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہئےتھا۔ ایک غیر مسلح شخص کو ہلاک کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بیان کے مطابق اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور ان کی لاش کو سمندر برد کرنے سے ان کا خاندان بہت مایوس ہواہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہلاکت سے سیاسی مسائل حل نہیں ہونگے۔ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔