12 مئی 2011
وقت اشاعت: 0:25
پاک امریکا تعلقات خطے کےلئےاہم ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نےکہاہے کہ پاک امریکا تعاون خطے کیلئے اہم ہے۔واشنگٹن پاکستان کی امداد جاری رکھےگا۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے بریفنگ میں بتایاکہ بدرالدین حقانی کا نام اقوام متحدہ کی جاری کردہ دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔حقانی نیٹ ورک افغانستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔انھوں نے کہاکہ واشنگٹن پاکستان میں حقانی نیٹ ورک پردباؤ ڈالنے کیلئے اقدامات کررہاہے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اسامہ کی بیواؤں تک رسائی انٹلی جینس معاملہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے ملزمان کوسزاملنی چاہیئے۔