12 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:41
اوباما انتظامیہ : پاکستان کی امداد بند کرنےکا مطالبہ مسترد
اے آر وائی - واشنگٹن : اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد بعض امریکی سینیٹرز کی جانب سے پاکستان کی امداد بند کرنےکا مطالبہ اوباما انتظامیہ نے مسترد کردیا ہے۔ بھارتی روزنامے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے اس حوالے سے کہا کہ بعض سینیٹرز اپنی تشویش کوقانون بنانا چاہتے ہیں لیکن امریکا کا پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون طویل المیعاد اورامریکا کے مفاد میں ہے۔
ان کا کہناتھاکہ پاک امریکا تعاون خطے کیلئےانتہائی اہم ہے۔واشنگٹن پاکستان کی امداد جاری رکھےگا۔مارک ٹونرنے بتایاکہ بدرالدین حقانی کا نام اقوام متحدہ کی جاری کردہ دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ انھوں نے کہاکہ واشنگٹن پاکستان میں حقانی نیٹ ورک پردباؤ ڈالنے کیلئے اقدامات کررہاہے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اسامہ کی بیواؤں تک رسائی انٹیلی جینس معاملہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے ملزمان کوسزاملنی چاہیئے۔