تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55

یمن: فوجی کارروائی میں 20 مظاہرین ، حملے میں 4 فوجی ہلاک

اے آر وائی - صنعا: یمن میں مظاہرین کے خلاف کارروائی میں بیس افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، جبکہ عسکریت پسندوں کے حملے میں چار فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کی فوج نے تائیز شہر میں مظاہرین کے خلاف کارروائی کی۔ طبی ذرائع کا کہناہے اب تک بیس لاشیں اور سیکڑوں زخمی اسپتال پہنچائے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ فوج نے ٹینکوں کے زریعے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کے کئی تینک بھی جلادئیے۔



ادھر یمنی سیکورٹی حکام کے مطابق یمنی فوج کے چار فوجی ہلاک اور سیکڑوں اس وقت زخمی ہوئے۔ جب فوجی زنجی بار شہر سے القاعدہ دہشتگردوں کا کنٹرول چھڑانے کیلئے جارہی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.