تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55

افغان صوبےہرات میں طالبان کا حملہ، متعدد ہلاک

اے آر وائی - ہرات : افغانستان کے صوبے ہرات میں اتحادی اڈے پر طالبان حملے اور کار بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے گروپ نے ہرات میں اتحادی فوجی اڈے کے قریب حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس سے شہر گونج اٹھا۔



برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین کاکہناہے کہ انہوں نے غیر ملکی فوجیوں کی لاشیں زمین پر پڑی دیکھیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہرات میں اٹلی کی فوج کے زیر انتظام تعمیر نو کے لیے کام کرنے والی صوبائی ٹیم کام کررہی ہے۔ جس میں فوجی اور سویلین دونوں شامل ہیں۔



عینی شاہدین کے مطابق چار منزلہ عمارت پر حملے کے بعد ایک کار دھماکا بھی ہوا۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق اٹلی کے بیس پر حملے میں کم از کم دو خودکش حملہ آور ملوث تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.