تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:30

ورلڈ واٹر فورم: شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی پر زور

اے آر وائی - ورلڈ واٹر فورم میں عالمی ماہرین نے پانی کی اہمیت اوراس سے متعلق مسائل کیحل پربحث کی اوردنیا بھر میں شہریوں کوصاف پانی کی فراہمی پر زور دیا۔ فرانس کے شہر مارسیلے میں چھٹاورلڈ واٹر فورم جاری ہے جس میں عالمی تنظیموں کے رہنما، تاجر اور معیشت دان شریک ہیں۔



فورم میں اکنامک کو آپریشن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی پانی پر حالیہ رپورٹ بھی پش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ دنیا کے نو سو ملین افراد کو صاف پانی تک رسائی مشکل ہے۔ صاف پانی پر سرمایہ کاری کرکے انسانی صحت پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔



اس موقع پر اکنامک کو آپریشن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے سیکریڑی جنرل اینجل گوریا نے کہا کہ پانی بھی توانا ئی کی طرح دنیا کی معیشت، زراعت و پیداوار کیلئے انتہائی اہم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.