تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 17:23

گوئٹے مالا: قتل عام کرنے والے فوجی کو 6060 سال قید کی سزا

اے آر وائی - گوئٹے مالا کی عدالت نے سابق فوجی اہلکار کو دو سو سے زائد افراد کے قتل کے جرم میں چھ ہزار ساٹھ سال قید کی سزا سنادی۔ گوئٹے مالا کا سابق فوجی پیڈرو ریوز کو انیس سو بیاسی میں خانہ جنگی کے دوران دو سو ایک افراد کے قتل کے خلاف چہ ہزار ساٹھ سال کی سزا دی گئی۔



سابق فوجی کو ہر قتل اور انسانیت کے خلاف جرم پر ساٹھ سال کی سزا دی گئی ہے۔ خانہ جنگی کے دوران گوئٹے مالا فوج کے اسپیشل یونٹ نے گوریلاز کو پناہ دینے کے شک میں گاؤں کے دو سو ایک افراد کو قتل کردیا تھا جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ پچپن سالہ پیڈرو گزشتہ کئی برس سے کیلیفورنیا میں مقیم تھا، دو ہزار دس میں گرفتاری کے بعد اسے امریکا سے بے دخل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.