تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:3

امریکی صدارتی امیدوار کیلئے ری پبلکن پارٹی میں مقابلے

اے آر وائی - امریکی صدارتی امیدوار کیلئے ری پبلکن پارٹی کے امیدواروں میں مقابلہ جاری ہیں۔ رک سینٹوریم نے جنوبی ریاستوں الاباما اور مسی سیپی میں بھی ووٹ جیت لیا۔ امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق الاباما کے بعد مسی سیپی سے بھی رک سینٹوریم نے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔



الیکشن حکام کے مطابق سینٹوریم نے دونوں ریاستوں سے نوے فیصد سے زائد مندوبین کے ووٹ حاصل کرلئے ہیں۔ سینٹوریم کے بعد دوسرے نمبر پر گنگرچ اور تیسرے نمبر پر رامنی ہیں۔ امکان ہے کہ گنگرچ جلد صدارتی مقابلے سے دستبردار ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.