تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:30

کیمرون کی امریکا آمد،ایران افغانستان معاملے پرغور

اے آر وائی - برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون امریکا کے دورے پر اوہائیو پہنچ گئے۔ امریکی صدر براک اوباما نے ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ایران معاملے اور افغان جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈیوڈ کیمرون نے وائٹ ہاوٴس میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔



بعدمیں دونوں رہنما ریاست اوہایو گئے جہاں انہوں نے باسکٹ بال میچ دیکھا۔ دونوں رہنما افغانستان سے انخلا کی حکمت علمی سمیت ایران کے جوہری تنازع کو پرامن طورپر حل کرنے کے طور طریقے تلاش کرتے رہے۔ اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم واشنگٹن پہنچے تو اوباما نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.