تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:24

چین میں بس کھائی میں جا گری، پندرہ افراد ہلاک

جیو نیوز - بیجنگ… چین میں بس کھائی میں جاگری۔حادثے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثہ ایبا پری فیکچر aba prefectureکے نزدیک پیش آیا۔ حادثے میں چھ افراد شدید زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق بس میں اکیس مسافر سوار تھے۔دو سو پولیس اہل کار اور امدادی ٹیموں نے حادثے کی جگہ پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.