تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:36

چین:جنوب مغربی علاقوں میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج

اے آر وائی - چین کے جنوب مغربی حصے میں شدیدبرفباری کے باعث نظام زندگی مفلو ج ہوکر رہ گیا ۔جبکہ کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیاہے۔



محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی علاقے زنگ جیانگ میں شدید برفباری جاری ہے اور کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی چودہ ڈگری تک پہنچ گیاہے۔سردی کے باعث معمولات زندگی مفلو ج ہیں ۔ بجلی اور گیس کی فراہمی بھی معطل ہے۔



برفباری سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور امدادی کارکنوں کو ان علاقوں تک پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.