15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:54
شام کی حکومت کیخلاف جاری مزاحمت کا ایک سال مکمل
اے آر وائی - شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کو ایک سال ہوگیا۔حکومت مخالف مظاہروں کاسلسلہ اب تک جاری ہے۔
اقوام متحدہ کےمطابق شام میں جاری تشدد کےواقعات میں اب تک آٹھ ہزار سےزائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،جس میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔شامی فورسز نے اپوزیشن کےمضبوط گڑھ ادلب پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
اقوام متحدہ اور عرب لیگ کےخصوصی نمائندےکوفی عنان نےصدر بشار الاسد سےملاقات میں امن منصوبے پر بات کی،امن منصوبے میں فوری جنگ بندی،انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور سیاسی مذاکرات کا آغازشامل ہے۔شامی وزارتِ خارجہ کےترجمان کے مطابق صدر بشارالاسد نے امن منصوبے پرمثبت ردعمل ظاہرکیاہےاور وہ بد امنی کاخاتمہ چاہتےہیں۔