15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 16:21
امریکی وزیردفاع لیون پینیٹاکی افغان صدرحامدکرزئی سےملاقات
اے آر وائی - امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے افغان صدرحامدکرزئی سے ملاقات کی، جس میں افغانستان سے متعلق حکمت عملی اورافغان شہریوں کی ہلاکت پربات چیت کی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق دونوں رہنماؤں نے افغانستان اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ لیون پینیٹا افغانستان کےتین روزہ دورے پر ہیں۔ یہ دورہ امریکی فوجی کے ہاتھوں سولہ افغان شہریوں کی ہلاکت کے بعدایسے وقت میں کیاجارہا ہے، جب افغانستان میں امریکا مخالف جذبات میں انتہائی اضافہ ہواہے۔