16 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:33
افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹرگر کر تباہ،5 افراد ہلاک
اے آر وائی - افغانستان میں نیٹو فورسز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ کابل پولیس کے سربراہ نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ نیٹو ہیلی کاپٹر بگرام ضلع میں ایک گھر کے اوپر گرا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ جائے حادثہ سے اب تک پانچ لاشیں برآمد کر لی گئیں ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیاہے۔