17 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:46
مشرقی تیمور میں صدارتی انتخابات
اے آر وائی - مشرقی تیمور میں صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق صدرکے انتخاب کے لئے عوام میں جوش و خروش پایاجاتا ہے اور ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز پرموجودہے۔
صدارت کے عہدے کے لئے بارہ امیدوار مدمقابل ہیں جن میں سابق فوجی کمانڈر بھی شامل ہیں۔ مشرقی تیمورکی آبادی دس لاکھ ہے اوراس نے انیس سو نناوے میں انڈونیشیاسے آزادی حاصل کی۔