17 مارچ 2012
وقت اشاعت: 16:56
وکی لیکس کے بانی کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
اے آر وائی - وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے آسٹریلوی سینٹ کےانتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق برطانیہ میں نظر بند ہونے کے باوجود جولین اسانج نے آسٹریلوی سینٹ کی نشست کے لئے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وکی لیکس کےذرائع کا کہنا ہےکہ آسٹریلیا کےعلاقےکوئنز لینڈ سےتعلق رکھنے والےجولین اسانج اپنےخلاف جاری مقدمے کے باوجودسینیٹ کےانتخابات میں حصہ لینے کےاہل ہیں۔ وکی لیکس نے آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ کے مقابلے پر اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا بھی اعلان کیا۔سینٹ کےانتخابات اگلےسال ہوں گے۔