تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2012
وقت اشاعت: 20:38

چین :جنوبی علاقوں میں شدید دھند، پروازیں معطل، ٹریفک کا نظام

اے آر وائی - چین کے جنوبی حصے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گہری دھند کی وجہ سے بیجنگ ائیرپورٹ پر دو سو چوالیس پروازیں معطل کی گئیں۔



جنوبی علاقوں کے دیگر ائیر پورٹس پر بھی متعدد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ زمینی اور سمندری ٹریفک بھی عارضی طور پر روک دی گئی ہے اور سیکڑوں مسافر سڑکوں پر پھنس گئے ہیں۔ حد نظر صفر ہونے کے باعث معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ معمول کی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے کوششیں کی جار رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.