تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:40

آسٹریلیا میں طوفان نے تباہی مچا دی

اے آر وائی - آسٹریلیا کے شہر ٹاؤنز ویلے میں تیز طوفان نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں تیس گھروں کو نقصان پہنچا، نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا۔



آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے شہر ٹاؤنز ویلےمیں تیز ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے، ایک سو دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤ ں سے متعدد مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، شاہراہوں پر درخت اکھڑ گئے، جس کے نتیجے میں آمدورفت معطل ہوگئی۔



انتظامیہ نے بجلی کے کھمبے گرنے کے باعث شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.