1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:30
اقوام متحدہ:شامی حکومت کی پرتشدد کارروائیوں پرمذمتی قرارداد
اے آر وائی - اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نےشام میں حکومتی پرتشدد کارروائیوں کیخلاف مذمتی قراردادمنظور کرلی۔ جس میں شام میں انسانی حقوق کی پامالی فوری طورپرروکنےکا مطالبہ کیا گیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کےمطابق امریکا اور یورپی یونین اوردیگر ممالک کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی حمایت میں اکتالیس اور مخالفت میں تین ووٹ آئےجبکہ دوممبران نےووٹنگ میں شرکت نہیں کی۔قرارداد کی مخالفت کرنےوالےممالک میں چین،روس اورکیوباشامل ہیں۔
قرارداد میں شام کی حکومت پرزوردیا گیا کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی روکے اور بد امنی سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنے کی اجازت دے۔