تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:36

خطے میں مزید امریکی آمریت نہیں چلے گی، ایرانی صدر

اے آر وائی - ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی امریکی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے باعث ہے۔ اسامہ کی ہلاکت کے باوجود امریکا پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے۔ امریکی وفد احتجاجا ً کانفرنس سے واک آوٴٹ کرگیا۔



تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے میں افغانستان کے متعلق سہ فریقی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہاکہ امریکا پاکستان اور افغانستان میں مداخلت بندکرکے خطے میں جاری استحصالی پالیسی ختم کردے۔ ایرانی صدر کی تقریر شروع ہونے پر کانفرنس میں شریک امریکی وفد باہر چلا گیا اور محمود احمدی نژاد کی تقریر کے بعد واپس آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.