تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:43

فوج، حکومت میں غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں، وی کے سنگھ

اے آر وائی - بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر فو ج اور حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت میں اور اس کے باہر موجود کچھ عناصر حالیہ تنازع کو حکومت اور فوج کے درمیان جنگ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



انھوں نے کہاکہ حکومت اور فوج میں اختلافات ہونے کا تاثر صحیح نہیں اور اسے دور کر نے کی ضرورت ہے۔ اس سارے معاملے میں میڈیا کا کردار منفی رہا۔بھارتی آرمی چیف کے مطابق وزیر دفاع اے کے اینٹونی نے رشوت کی پیشکش کا علم ہونے کے بعد موثر اقدامات کئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.