تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:5

واشنگٹن:شمالی کوریا سیٹلائٹ خلا نہ بھیجے، ہیلری

اے آر وائی - شمالی کوریا کی جانب سے کل سیٹلائٹ خلا میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ پیانگ یانگ بہتر مستقبل چاہتاہے تو سیارہ کا بھیجنے کا پروگرام ختم کردے جبکہ جاپان نے ممکنہ حملے سے بچنے کیلئے میزائل نصب کردئیے ہیں۔



شمالی کوریا کے اسپیس ریسرچ سینٹر کے حکام نے پیانگ یانگ میں میڈیا کو بتایا کہ رواں ہفتے جمعرات سے پیر تک کسی بھی وقت سیٹیلائٹ خلا میں بھیجا سکتاہے اور اس مقصد کیلئے راکٹ تیار ہے جو سیٹلائٹ کو خلا میں لے جائے گا۔



ادھر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے واشنگٹن میں جاپانی ہم منصب کوئی چیرو گیمبا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اگر شمالی کوریا نے میزائل یا سیٹلائٹ خلا میں بھیجا تو یہ نہ صرف سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہوگی بلکہ یہ خطے کی سلامتی کے لئے بھی براہ راست خطرہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.