1 جون 2012
وقت اشاعت: 22:39
امریکا: اوکلوہاما میں شدید طوفان
اے آر وائی - امریکی ریاست اوکلوہاما میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طاقتور طوفان سے متعدد مکانات گر گئے۔ بجلی، ٹیلی ویژن اورٹیلی فون کی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
طوفان سے دس افراد زخمی ہوئے۔محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان آنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔